آسٹریلیا: ہزاروں بچوں کو فوجداری مقدمات میں سزاؤں کا انکشاف

99

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت نے ہزاروں بچوں کو فوجداری نظام میں جھونک رکھا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق تنظیم نے اراکین پارلیمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں کے قابل سزا جرم کی عمر میں اضافہ کریں۔ آسٹریلیا میں 8 ہزار 300 سے زائد بچوں کو فوجداری الزامات کے تحت سزاؤں کا سامنا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق جیلوں میں قید ایسے بچوں میں 10 سے 13 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔