لاڑکانہ ،گھریلو ناچاقی پر د و بچوں کے باپ کی خودکشی کی کوشش

237

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب گاؤں غلام بھٹو میں گھریلو ناچاقیوں کے باعث دو بچوں کے والد کپڑے کی دکان پر ملازمت کرنے والا 27 سالہ نوجوان جنید عرف سونو بھٹو نے خود پر پستول کے فائرنگ کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے اہل خانہ نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امدادی دی گئی۔اہل خانہ کے مطابق نوجوان نے گھریلو ناچاقیوں کے باعث خود پر پستول سے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک نوجوان کا علاج جاری تھا۔