انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کے منافع میں 1.6 فیصد اضافہ

120

اسلام آباد (اے پی پی)انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی کے بعد ازٹیکس منافع میں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشماروگوشواروں کے مطابق 31 مارچ 2020 ء کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے دوران انڈس ڈائنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی کو 1651 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو 1625 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا، اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کی کل فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی کل فروخت کا حجم 29.90 ارب روپے ریکارڈکیا گیا۔