اُردو کے نفاذکے لیے باشعور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہے ہیں،گلنازمحمود

127

کراچی(پ ر)اردو کے نفاذکے لیے باشعور اور تعلیم یافتہ لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہے ہیں۔ اردوکے نفاذ ہیسے پاکستان مضبوط اور خوشحال ہوگا۔ یہ بات تحریک نفاذ اردو پاکستان کی منتظمہ اعلیٰ اور ماہر تعلیم گلناز محمود نے اپنی رہائش گاہ پر علمی اور سماجی شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ ’’عیدملن پارٹی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے شائستہ ناز بھٹی، سیما شیخ، نگہت پروین اورشمیم اختر نے بھی خطاب کیا۔