جوئے کے اڈوں پر چھاپا مار کارروائیوں میں26جواری گرفتار

126

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) ڈاکس پولیس نے دو کاروائیوں میں10جواریوں کوگرفتار کرلیا۔کلری پولیس نے آگرہ تاج کالونی غوثیہ روڈ پر جوے کے اڈے پر چھاپا مارکر9جواریوں کو گرفتار کرلیا ،بریگیڈ پولیس نے جوے اور سٹے کے اڈے پر چھاپا مارکر7ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگے 5ہزار2سوروپے برآمد کرلیے گئے،پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔