قوم پرستی کیخلاف سیکرٹری جنرل کا بیان قابل تحسین ہے،او آئی سی

164

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے لیے مستقل کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بیان کی حمایت میں ٹوئٹ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اوا ئی سی اور اس کا انسانی حقوق کے لیے مستقل کمیشن مسلمان مخالف تعصبات اور ہٹ دھرمی ونفرت کے رویوں کو مسترد کرنے کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بیان کا خیرمقدم اور ان کے اس عزم کی تحسین کرتا ہے کہ نسل یا قوم پرستی سمیت ہر طرح کے عدم برداشت کے رجحانات کا تدارک اور مقابلہ کیاجائے گا جن میں کورونا وبا کے بعد سے اضافہ ہوا ہے۔