بھارت کا کورونا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی ہے،وزیر اطلاعات

507

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات وسینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات وسینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند اور ہمارے موقف کی جیت ہے، بھارت میں کورونا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بی جے پی سوچ کی عکاسی ہے جبکہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہاء پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔