وزیر اعظم کب تک سندھ حکومت کو موقع دیں گے، فردوس شمیم نقوی

381

اپوزیشن لیڈر سندھ اسبلی اور رہما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نےوزیراعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کب تک سندھ حکومت کو موقعہ دیں گے؟ اب لوٹ مار ختم ہونی چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماٶں فردوس شمیم نقوی نے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلی عادل شیخ اور بیت المال سندھ کے سربراہ حنید لاکھانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نثار کھوڑو نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیان کو توڑ مروڑ ر پیش کیا، ہم نے گورنر راج کا نہیں آرٹیکل 149 کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں جعلی ڈومیسائل بنا کر نوکریاں دی گئی،سندھ کے شہریوں کی حق تلفی کی گئی۔

انہوں نے پارٹی سربراہ اور وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کب تک سندھ حکومت کو موقع دیں گے؟ اب مزید ان کی کرپشن برداشت نہیں کرسکتی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم نہیں بلکہ اس کے غلط استعمال کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا پیسہ کہا جاتا ہے کسی کو علم نہیں، اٹھارویں ترمیم کے نام پر 15ہزار ارب یہ لوگ گزشتہ 12 سال میں کھاگئے ہیں۔

پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ حکومت کو چھوڑے گی نہیں، سندھ حکومت کو بے نقاب کرے گی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں شراب خانے کھول دیے گئے ہیں، ایسالگتا ہے شراب خانے کورونا فری زون ہے، سندھ حکومت مساجد، مدارس اور امام بارگاہ کو بند کرتی ہے اور شراب خانے کھولتی ہے، سارے شراب خانے مکیش چاٶلہ ماتحت ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ سندھ حکومت کے خلاف ایکشن لیں، پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو کربلا بنادیا ہے، کراچی والے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں سندھ حکومت کا تعلق یزیدی ٹولہ سے ہے۔