کراچی طیارہ حادثہ: ایئر بس 320 کا کاک پٹ وائس ریکارڈر تاحال نہ مل سکا

589

کراچی ایئر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں حادثے کا شکار ہونے والے قومی ایئر لائن کے طیارے ایئر بس 320 کا کاک پٹ وائس ریکارڈر تاحال نہ مل سکا۔

ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر تاحال نہ مل سکا جس کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ممکنہ طور پر کاک پٹ وائس ریکارڈر کسی رہائشی مکان میں گرا ہوگا، تحقیقاتی ادارے اس کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ترجمان نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی ہے کہ طیارے کے تباہ ہونے والے پرزے ملیں تو تحقیقاتی اداروں کے حوالے کریں تاکہ تحقیقات میں آسانی ہو۔