برطانیہ میں پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں

1002

ارفعہ ارشد نے برطانیہ کی پہلی حجاب پوش مسلمان خاتون جج ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے40 سالہ ارفعہ ارشد نے کہا کہ میں بچپن سے جج بننے کا خواب دیکھ رہی تھی، اب 30 سال بعد میرا خواب پورا ہوا ہے۔

ارفعہ ارشد کو مڈلینڈ میں ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ارفعہ ارشد نے مزید کہا کہ میں اپنے خاندان کی واحد خاتون ہوں جس نے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور اسلامی خاندانی نظام پر ایک کتاب لکھی۔

ارفعہ ارشد پچھلے 17 سالوں سے برطانیہ میں بچوں کے متعلق قانون، جبری شادی، خواتین کی نسلی تخفیف اور اسلامی قانون سے متعلق پریکٹس کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلم نوجوانوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ جو کام آپ کرنے کا سوچ سکتے ہیں، اسے کر بھی سکتے ہیں۔