اسرائیل غرب اردن پر قبضے سے باز رہے، فرانس

637

پیرس: فرانس نے اسرائیلی حکومت سے مقبوضہ مغربی کنارےیا (غرب اردن) کی اراضی کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔

فرانسیسی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل غرب ارد ن میں یہودی کالونیوں کے الحاق سےمتعلق کسی بھی اعلان سے باز رہے، اس نوعیت کے اعلانات سے خطے میں دیرپا امن مساعی بری طرح متاثرہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھئیے: غرب اردن پر قبضہ: مسیحییوں کی تشویش

دوسری جانب فلسطینی غرب اردن کےتمام علاقے پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے سرگرم ہیں جبکہ اسرائیل نےغرب اردن کے 30 فیصد سے زائد علاقوں کو صہیونی ریاست کا حصہ بنانے کیلئے  اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر سمیت انتظامیہ نے واضح طورپر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی توسیع میں صہیونی ریاست کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھئیے: غرب اردن پر قبضے کی کوشش، یورپ کی مخالفت

قبل ازیں  یورپ ارائیل کو خبردار کرچکاہے کہ جب تک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کوئی سمجھوتہ طے نہیں پاتا ہم 1967 کی سرحدوں کے علاوہ کسی تبدیلی کو تسلیم نہیں کریں گے۔