ڈرامہ ارطغرل غازی خریدا نہیں ترکی کی طرف سے تحفہ ہے

809

اسلام آباد ( آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کو خریدنے کے حوالہ سے ثانیہ سعید کی طرف سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی وی نے اسے خریدا نہیں، برادر ملک ترکی کی طرف سے یہ پاکستان کیلئے تحفہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئےشہباز گل نے  کہا کہ آپ ہی پہلے کی طرح پھر اچھا کام کریں، انشاءااللہ وہ بھی آن ایئر ہو گا، بات کرنے سے پہلے تحقیق ضروری ہے، آرٹ اور کلچر کے لوگوں کے دل کھلے ہونے چاہئیں، یہاں بھارت مواد کی بہتات تھی، شکر ہے بہتر مواد آیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ایک انٹرویو میں ثانیہ سعید نے کہا تھا ارطغرل ڈرامے کی خریداری پر خرچ ہونے والی رقم یہ ڈرامہ نہ خریدے جانے کی صورت میں کس منصوبے پر خرچ کی جانا تھی۔ کیا ایسا کوئی منصوبہ تھا یا یہ کام بغیر کسی منصوبے کے کیا گیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اس پر واضح کیا کہ پی ٹی وی نے یہ ڈرامہ خریدا نہیں، برادر ملک ترکی کی طرف سے یہ پاکستان کیلئے تحفہ ہے۔