اسپائیڈرمین بننے کی خاطر بچوں نے خود کومکڑی سے کٹوا لیا

694

افریقی ملک بولیویا میں تین بھائیوں نے اسپائیڈرمین بننے کےجنون میں اپنے آپ کو خطرناک کالی مکڑی کٹوا لیا۔

مارول اسٹوڈیو کی تیار کردہ فلم اسپائیڈرمین کے ہیرو سے متاثر ہوکر تینوں بھائیوں نے اپنے آپ کو خطرناک کالی مکڑی کٹوا لیا جس کے بعد ان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ مکڑی کے کاٹنے سے بچوں کو شدید بخار، سوجن اور کپکی طاری ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچوں کا خیال تھا کہ فلم کی طرح حقیقی زندگی میں بھی مکڑی کے کاٹنے سے ان میں سپر ہیرو جیسی خصوصیات پیدا ہوجائیں گے۔ تینوں بھائیوں نے مکڑی کو زبردستی کاٹنے پر اکسایا تھا۔

Latrodectus - Wikipedia

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں نے بیٹوں کو تکلیف سے روتے دیکھا تو انہیں بنیادی صحت کے مرکز لے گئی اور وہاں سے بچوں کو بڑے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچوں کے اسپتال کی رپورٹ کے مطابق تینوں بھائیوں کو کپکپی، پٹھوں میں درد اور بخار ہوا اور انہیں ایک ہفتے تک علاج کی غرض سے اسپتال میں رکھا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں بھائیوں نے خود کو کالی مکڑی سے کٹوایا جس میں عام مکڑیوں کی نسبت15 فیصد زیادہ زہر ہوتا ہے۔ نیشنل جیوگرافک کے مطابق یہ دنیا کی خطرناک مکڑی ہےجس سے لوگ سب سے زیادہ ڈرتے ہیں۔

نیشنل جیوگرافک کے مطابق عام پر اس مکڑی کا کاٹنا زیادہ خطرناک نہیں ہوتا لیکن بچوں پر اس کا زہر زیادہ اثر کرتا ہے۔ یہ مکڑی اس وقت تک نہیں کاٹتی جب تک اسے اکسایا یا اپنے دفاع پر مجبور نہ کیا جائے۔