بلوچستان اسمبلی کے ایک اور رکن کورونا کا شکار

564

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے رکن نصراللہ زیرے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

نصر اللہ زیرے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

بلوچستان کے وزیر خزانہ کورونا کا شکار
وزیراعلیٰ بلوچستان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

نصر اللہ زیرے نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 536 مریض ہیں جبکہ 42 اموات ہوچکی ہیں۔