عوام اب وبا کے ساتھ حکومت سے بھی نجات چاہتے ہیں‘ رانا ثنا

226

فیصل آباد(صباح نیوز)سابق صوبائی وزیرقانون اورمسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثنااللہ خان نے کہاہے کہ حکومت کورونامیںغیرسنجیدہ جبکہ غریب عوام بھوک سے رنجیدہ ہیں‘ 2ماہ کے لاک ڈائون میںبے روزگارہونے والے لوگوںکے لیے حکومت متبادل اقدامات کیے بغیردوبارہ لاک ڈائون کرے گی تو ان کاسخت ردعمل آسکتا ہے۔لاک ڈائون میںوباسے نجات نہیںملی بلکہ غریب لوگوںکے روزگارکوبھی لاک ڈائون کردیاگیا ہے۔ معاشی بدحالی اوربنیادی سہولتوںسے غریب کوروناسے بچ بھی جائیںتوبھوک سے مرجائیں گے۔ایک طرف کوروناہے دوسری طرف مہنگائی کارونا ہے۔ 2 سال میںحکمران خوشحال اورغریب مزیدبدحال ہوچکے ہیں۔میڈیا نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ2سال سے صرف انتقام کی سیاست کی جارہی ہے ملکی انتظام کی نہیں نہ حکمرانوںکو عوام کی کوئی فکر ہے نہ ان کی کوئی پالیسی ‘عوام اب وباکے ساتھ حکومت سے بھی نجات چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مریضوںاوراموات میںاضافہ سے حکومت کی ناقص کارکردگی اور نااہلی باعث شرمناک ہے ۔ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں صحت کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔