سید محمد فضل الرحمن انتقال کر گئے‘ جنت البقیع میں تدفین

314

پی آئی اے کی مدینہ منورہ برانچ کے سینئر اسٹاف سید محمد فضل الرحمن شاہ 17 رمضان المبارک کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرنے والے محمد فضل الرحمن شاہ تقریباً ڈیڑھ برس سے بیمار تھے اور 22 دن اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ آپ تقریباً 60 سال سے مدینہ منورہ میں رہ رہے تھے۔ نہایت سادہ اور غیور طبیعت کے مالک ہونے کی وجہ سے لوگ ان سے محبت کرتے تھے۔ سید محمد فضل الرحمن شاہ ہمیشہ مدینہ منورہ میں رہنے کے خواہش مند تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فضائی کمپنی سے تعلق ہونے کے باوجود پاکستان کے سوا دیگر غیر ملکی سفر نہیں کیے۔ انتہائی مہمان نوازی کا مزاج رکھنے کے باعث لوگوں کو اکثر کھانے پر مدعو کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے درجات بلند اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین