طیارہ حادثہ: ائیر بس کمپنی کا تحقیقات پر اطمینان کا اظہار

478

قومی ائیر لائن کے کراچی میں تباہ ہونے والے طیارے کی تحقیقات کلئے آئی فرانس سے آئے ائیر بس کمپنی کے ماہرین نے پاکستانی حکام کی جانب سے جار تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آئی اے کے کراچی میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی تحقیقات کے لیے فرانس سے آئے ائیر بس ماہرین کی اجازت کے بعد طیارے کے ملبے کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے طیارے کی تحقیقات کے لیے مختلف اداروں کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مختلف زاویوں سے طیارہ حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے جب کہ ہوائی جہازوں کے انجن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ائیر نے بھی ماہرین کی ایک ٹیم تحقیقات کے لیے پاکستان بھیجی تھی۔

ائیر بس کے ماہرین کی ٹیم 25 مئی کو پاکستان پہنچی تھی اور گزشتہ روز انھوں نے جائے حادثہ اور ائیرپورٹ پر کنٹرول ٹاور کا معائنہ کر کے ضروری شواہد اکٹھے کیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر بس کے ماہرین کی اجازت سے تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

طیارہ حادثے میں ائیربس ماہرین نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ائیربس ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی طیارہ حادثے کی تفتیشی ٹیم قواعد کے مطابق کام کر رہی ہے، ٹیم پیشہ ورانہ معیار کے مطابق کام کر رہی ہے۔

فرانسیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اے اے آئی بی اور ادارے کی قیادت کے شکرگزار ہیں۔