حیدرآباد: چاڑی اسپتال کے قریب سے منشیات فروش گرفتار،2کلو چرس برآمد

213

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مارکیٹ پولیس کی کارروائی ، چوری، منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث ملزم گرفتار، بھٹائی پولیس نے مین پوری خام مال کے 10کٹے برآمدکرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ پولیس نے چاڑی سول اسپتال کے قریب سے بدنام زمانہ چوری ،منشیات فروشی ودیگروارداتوں میں ملوث ملزم عدنان عرف عدو کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے دو کلو600گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔دوسری جانب بھٹائی نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری اور خام مال کی سپلائی ناکام بنادی دوران چیکنگ الفلاح پیٹرول پمپ بائی پاس کے قریب ایک مشکوک وین کو روک کر چیک کیا دوران تلاشی گاڑی سے مین پور ی میں استعمال ہونے والے خام مال کے 10کٹےبرآمد ہوئے پولیس نے ملزم محمد اعظم ولد حبیب خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔