عوام کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں‘پرویز الٰہی

327

سیالکوٹ (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں‘مسلم لیگ کے کارکنان بھرپور طریقے سے اس مہم میں شریک ہیں۔ مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ پنجاب کے صوبائی سینئر نائب صدر صدف بٹ سے ملاقات کےدوران چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ وائرس عالمی مسئلہہے‘ امریکا، سعودی عرب ، چین ، جرمنی و دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں ‘ پاکستان میں حکومتی و نجی شعبے بھرپور طریقے سے وائرس کے خلاف جنگ میںمصروف عمل ہےں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس پر جلد قابو پالیا جائے گا‘ مریض صحت یاب ہوجائیں گے تاہم عوام وائرس کے خلاف بھرپور جدوجہد میں حکومتی اور نجی اداروں کو ساتھ دیں۔