عثمان بزدارسے راجا بشارت‘ محمود الرشیداور ملک انور کی ملاقات

175

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزراراجا بشارت،میاں محمود الرشیداور ملک محمد انور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا اور جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے باعث دنیا بدل گئی ہے، لہٰذا ہمیں اپنے طرز زندگی کو بدلتی دنیا کے ساتھ بدلنا ہوگا۔عید پر بے پناہ احتیاط کی ضرورت ہے اور شہری ذمے داری نبھاتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عقیدت مندوں کے لیے پنجاب میں مزارات کھول دےے گئے ہیں اور محکمہ اوقاف کو درباروں اور مزارات پرایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ زائرین درباروں پر حاضری کے وقت نظم و ضبط اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔