وزیر توانائی پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت، گھر میں قرنطینہ کرلیا

305

لاہور (آن لائن) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ڈاکٹر اختر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، گھر کے دیگر افراد کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں،گزشتہ روز وزیر توانائی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے وزیر توانائی نے ہلکاسا بخار محسوس کرنے پر اپنا ٹیسٹ کروایا تو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس کے بعد وزیر توانائی نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔وزیر توانائی نے اپنے باقی گھر والوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے ہیں۔ خاندان کے باقی افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آج شام تک آ جائے گی۔ ڈاکٹر اختر ملک نے اپنے چاہنے والوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعاوں کی اپیل کی ہے۔