حیدرآباد میں عجیب الخلقت جڑواں بچوںکی پیدائش

214

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں خاتون کے عجیب وغریب جڑواں بچوں کی پیدائش،ایک بچہ ایک آنکھ والا ہے تو دوسرے کے ہونٹ کٹے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں تلہار کی رہائشی خاتون لیلہ زوجہ وزیر لغاری کے یہاں 2بیٹوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی ہے بچوں کی ولادت نارمل طریقے پر ہوئی لیکن انمیں ایک بچے کا ہونٹ کٹا ہوا ہے تو دوسرے بچے کی ناک کے اوپر صرف ایک آنکھ ہے ایک آنکھ والے بچے کی حالات تشویشناک ہے ۔