فواد چودھری آجکل چاند چاند کھیل رہے ہیں‘ فیصلہ رویت کمیٹی کریگی‘ وزیر مذہبی امور

437

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے۔ فواد چودھری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں۔شہادت اور رویت کیلیے جدید سائنسی آلات کی مددلی جاسکتی ہے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے کو کمیٹی میں شامل کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے۔پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ دین اورشریعت چاندکی رویت،شہادت پراعتمادکرتی ہے۔ شہادت،رویت کیلیے سائنس،جدیدآلات کی معاونت لی جا سکتی ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کوکمیٹی میں شامل کیاہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ فواد چودھری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں۔ عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے۔یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق اتوار کو پاکستان میں عید ہوگی۔ دنیا کے تمام اسلامی ممالک اتوار کو عید منائیں گے۔ چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سے جوچانددیکھتے ہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے۔ سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے۔ ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے۔ چاند کے معاملے پر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتے ہیںجس دوربین سے دیکھتے ہیں وہ سائنس ہی ہے۔