زائرین28 دن تک قرنطینہ میں رہے‘ ٹیسٹ منفی آنے پر گھروں کوبھیجا گیا

312

کوئٹہ ( آن لائن ) تھنک ٹینک کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ زائرین28دنوں تک قرنطینہ میں رہے جس کے بعد انہیں کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر گھروں کو بھیجا گیا، کچھ واقعات میں زائرین50 دنوں سے زائد عرصے تک قرنطینہ میں رہے، اس لیے زائرین کو وائرس کی ترسیل کا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ بلوچستان حکومت کے قرنطینہ میں کیے گئے ٹیسٹ ظاہر کرتے ہیں کہ ایران سے آنے والے6 ہزار834 زائرین میں سے ایک ہزار331کووِڈ 19میں مبتلا پائے گئے، انفیکشن کی اس تعداد کی وجہ یہ تھی کہ ان تمام افراد کو تفتان بارڈر پر ایک جگہ رکھا گیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد7 ہزار زائرین ایران سے واپس آئے۔