اسما سفیر و دیگر کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس‘مرحومین کے لیے دعائے مغفرت

293

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کراچی کی ناظمہ اسما سفیر ،معتمدہ کراچی فرح عمران ،نائب ناظمات کراچی شیبا طاہر ،جاوداں فہیم،ثنا علیم اور شمینہ عتیق نے پی آئی اے کے طیارے کے اندوہناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت، لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا کہ اللہ تعالی رمضان میں کی گئی تمام عبادات کو قبول فرمائے۔انہوں نے کہاکہ عید کی ان سعادت بھری گھڑیوں میں طیارہ حادثے سے متاثرہ افراد اور گھرانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اپنے آس پاس موجود سفید پوش نادار اور دکھی انسانوں کی بھر پور مدد کر کے ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔