مارشل آرٹ جوڈو کراٹے،دنیا کا بہترین کھیل ہے ،عالم علی ،محبوب عا لم

860

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کھیلوں سے میدانوں کی آبادکاری سے ہی اسپتالوں کو ویران کیا جا سکتا ہے جبکہ کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، تاکہ صحت مندمعاشرہ قائم کیا۔یہ بات سائبان سی سی بی کے چیئر مین عالم علی اور پاکستان ناگامن مارشل آرٹ کے چیف آرگنائز ر محبوب عالم انصاری نے میڈیا سے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ مارشل آرٹ ،جوڈو کراٹے دنیا کے بہترین کھیلوں شمار کیا جا تاہے ،مگر افسوس پاکستان اسپورٹس بورڈاور سندھ اسپورٹس بورڈ کی جا نب سے توجہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ کھیل تباہی کی جانب چلاجائے گا ،خواتین کراٹیکاز کے ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے عالم علی اور محبوب عالم انصاری نے کہاکہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں بلکہ کم وسائل کے باوجود خواتین کھیلاڑیوں نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ،جن میں ثنا ء کوثر ،نرگس ،اقراء انور ،ناز گل ،کلثوم ہزارہ،شاہدہ عباسی سمیت دیگر شامل ہیں،جہنوں ساوتھ ایشین گمز میں پاکستان کے کیلئے سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز حاصل کئے جبکہ یہ وہی کھیل ہے جس نے پاکستان کیلئے 19 میڈلز جیت کر پاکستان کا ریکارڈ بنایا ہے،عالم علی اور محبوب عالم انصاری نے کہاکہ یہ جان کر افسوس ہواکہ حکومت کی جانب سے کھیلو ں کی تنظیمو ں کو 1 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ تقسیم کی گئی اور وہ کھیل جس نے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ان کیلئے کچھ نہیں ، عالم علی اور محبوب عالم نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکمران کراٹے کے ساتھ بھی انصاف کریں۔