طیارہ حاد ثہ ، خوش قسمتی سے کوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا،صرف 3 خواتین ز خمی

381

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعہ کو کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں طیارہ گرنے سے خوش قسمتی سے کوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا ،صرف 3 خواتین ز خمی ہوئیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ جمعہ کی دوپہر بدقسمت طیارہ کراچی ائرپورٹ سے متصل علاقے ماڈل کالونی کے جناح گارڈن کے بلاک اے اور آر میں گرا جس سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا،ان میں سے 2 گھر مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی کے مطابق متاثرہ گھروں کے 16 رہائشیوں کو شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے اور انہیں رہائش کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقے کے 25 مکانات کوکلیئرکردیا گیا ہے جبکہ دیگر متاثرہ مکانات کے رہائشی مختلف مقامات پررہائش پذیر ہیں۔