وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

216

لاہور ( آن لائن ) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ڈاکٹر اختر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر توانائی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔صوبائی وزیر توانائی نے ہلکا سا بخار محسوس کرنے پر اپنا ٹیسٹ کرایا تو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد وزیر توانائی نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔