کیش امداد کیلیے درخواستوں کا سلسلہ 25 مئی رات ساڑھے 11 بجے بند کردیا جائیگا

700

اسلام آباد (اے پی پی) احساس لیبر پورٹل کے ذریعے کیش امداد کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ پیر 25 مئی رات ساڑھے11 بجے بند کردیا جائے گا۔ کورونا لاک ڈائون سے متاثر ہونے والے افراد 25 مئی سے قبل درخواستیں جمع کرادیں۔ ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت محنت کش طبقے کی دادرسی کے لیے اب تک 112ارب 16کروڑروپے سے زاید رقم 92 لاکھ سے زاید افراد میں تقسیم کی جا چکی ہے۔