لاک ڈاؤن کے بعد پارٹی کے خالی عہدے پر کرینگے، رانا ثنا اللہ

676

200524-08-
فیصل آباد(صباح نیوز) سابق صو بائی وزیرقانون اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چینی اسکینڈل کی نیب رپورٹ سے اصل ذمے داروں کو عملی طور پر نکال کر حکومت نے اپنے ایک ارب روپے کے فراڈ کو ڈیڑھ ہوشیاری کے چکر میں تسلیم کرلیا ہے۔ فیصلے کی تفصیلی رپورٹ پر اپنے 2سینئر عہدیداروں کو وعدہ معاف گواہ بنوانے والے بہت جلد حسب سابق یو ٹرن کی فضیلتیں سناتے نظر آئیں گے۔ نیب کمیشن رپورٹ بنانے والوں نے چینی کی شارٹیج کے دوران ایکسپورٹ کی اجازت دینے والے اسکینڈل کے اصل ذمے دار اور ایک ارب روپے کی ’’جھٹکا کرپشن‘‘ کے بینیفشریز سی ای سی کے تمام شرکا بشمول وزیراعظم عمران خان، اسد عمر، خسرو بختیار سمیت خاص دوست جہانگیر ترین، اتحادی چودھری برادران کے نام سوال کے جواب میں نہیں دیے۔ چینی کرپشن رپورٹ میں چند حکومتی مجبوری سمجھی جانے والی شخصیات کے نام دے کرفیس سیونگ کی گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا مسلم لیگ ن اس رپورٹ پر مناسب وقت پر عدالت جا سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کورونا کی وجہ سے خوف کی فضا ختم ہو رہی ہے۔ ڈیتھ ریٹ کم ہو رہا ہے۔عید کے بعد ممکن ہے حکومت لاک ڈاؤن میں توسیع نہ کرے۔ انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کے بعد پنجاب بھر میںپارٹی کے خالی عہدے جلد از جلد پُر کرنے کی کوشش کریں گے۔