طیارہ حادثہ:پیپلز پارٹی نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

619

200524-08-
اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن حکام پر مشتمل کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں،کسی بھی حادثے کی ذمے داری سب سے پہلے سول ایوی ایشن پر عاید ہوتی ہے، وہ خود اس معاملے کی تحقیقات کیسے کریں گے، تحقیقات کے لیے غیرجانبدار کمیٹی قائم کر کے حقائق سامنے لائے جائیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہجنوبی کوریا کی مثال دینے والے کیا خود اس دلخراش واقعے کے بعد مستعفی ہوں رہے ہیں، کیا وفاقی وزیر، پی آئی اے کے سی ای او سمیت دیگر حکام مستعفی ہوں گی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پالپا، پیپلز یونٹی، سوسائٹی آف ائرکرافٹ انجینئر سمیت سینئر آفیسرز ایسوسی ایشن تنظیمیں ائرلائن کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی آئی اے میں مارشل لا کے ذریعے قومی ائرلائن کے حق میں آواز اٹھانے والی ان تنظیموں کی آواز کو دبا دیا گیا ہے، پی آئی اے عملے کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کا عمل قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں ائر بلو، بوجھا اور حویلیاں حادثے کی رپورٹ بھی تاحال پبلک نہیں ہوئی۔