بلاول زرداری کا پی پی رہنماؤںکیخلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ

636

200524-08-
اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری نے پی پی پی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز بلوچ اور ضلع صدر افضل جان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی شدید مذمت کی ہے،انہوںنے کہاکہ افسوس بلوچستان میں بھی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں،پارٹی رہنمائوں کو گوادر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی ایشوز کو اٹھانے کی سزا دی گئی۔بلاول نے کہاکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے۔انہوںنے کہاکہ انتقامی کارروائیوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کی جدوجہد کو روکنے والے کل کی طرح آج بھی ناکام ہوں گے،انہوں نے جھوٹے مقدمات فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا۔