ساحل سمندر پر تفریح اور نہانے پر 2 ماہ کیلیے پابندی عاید

489

200524-08-
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ساحل سمندر پر تفریح اور نہانے پر 2 ماہ کے لیے پابندی عاید کردی گئی،دفعہ 144نافذ کردی۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ساحل سمندر پر جانے، نہانے پر پابندی 22 جولائی تک نافذ رہے گی،کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس کے پیش نظر گھروں میں عید منائیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندی کی خلا ف ورزی کر نے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دریں اثنا کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو ساحل سمند پر جانے سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔