القدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے، نیتن یاہو

490

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایسے مذاکرات کا خیرمقدم کرے گا جس میں القدس کو اسرائیلی صدر مقام  قبول کیا جائےگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین میں قبضے کے 53 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القدس اسرائیل کا ناقبل منقسم صدر مقام رہے گا۔ حکومت کے نئے اتحادیوں کا اس سلسلے میں موقف قابل تحسین ہے اور نئی حکومت  صدر ٹرمپ کے مشرق وسطی امن پلان کا حصہ بنے۔

مزید پڑھئیے: غرب اردن پر قبضے کی کوشش، یورپ کی مخالفت

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ فلسطینیوں سے مذاکرات کا آغاز اس وقت کیا جائے گا جب وہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کریں گے۔

 قبل ازیں مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں نے القدس پر قبضے کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیاں نکالیں۔

دوسری جانب فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے۔