سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیں وہیں عید منائیں، آصف زرداری

657

سابق صدر آصف علی زرداری نے عوام سے عید پرگھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیں وہیں عید منائیں۔

عیدالفطر کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ نماز عید بھی اپنے گھر میں ہی ادا کریں اور کورونا وبا سے بچنے کیلیےسماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل کورونا سے جنگ میں مصروف ہیں اس جنگ میں ڈاکٹر،نرسیں اورپیرامیڈیکل اسٹاف بھی شہید ہوا، اپنی دعاؤں میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کو ضروریاد رکھیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ کورونا کو شکست دینے کیلئے اپنے گھروں میں محفوظ رہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھرمیں ہی عید کی نماز ادا کریں۔