شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

616

اسلام آباد: شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے جہاں سے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتیں دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر مسلم ممالک میں پہلی عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اس جدید سائنسی دور میں رویت حلال کمیٹی کی ضرورت نہیں، رویت حلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرنا چاہتی ہے ایک اہم پریس کانفرنس میں ضروری امُور سامنے لاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ عید 24 مئی کو کیسے بنتی ہے۔