طیارہ حادثہ، ہماری کوتاہی سامنے آئی تو استعفیٰ دے دیں گے، وزیر ہوابازی

567

وفاقی وزیر ہوبازی غلام سرور خان  نے طیارہ حادثے  سے متاثرہ گھروں کی مرمت  کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  حادثے کی سو فیصد آزادانہ اور شفاف انکوائری ہوگی اگر ہماری کوتاہی سامنے آئی تو استعفیٰ دے دیں گے۔

کراچی میں طیارہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ  طیارہ حادثے میں 2 افراد بچے ،کریواور پائلٹ بھی شہید ہوگئے، پائلٹ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ جانی نقصان کم سےکم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہر گھر کی مرمت اور بحال کرنے کا خرچا حکومت برداشت کرے گی، گاڑیوں کے نقصان کا بھی ازالہ کیاجائےگا، زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے حادثے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سو فیصد آزادانہ اور شفاف انکوائری ہوگی ، کوشش ہوگی جلدسےجلددونوں انکوائریزکی رپورٹ عوام،پارلیمنٹ کےسامنےلائی جائے اگر ہماری کوتاہی سامنے آئی تو استعفیٰ دے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی رائے دینی ہے تو انکوائری کمیٹی کو دی جائے ، ماہرین کو رائے دینا ہے تو کمیٹی کو دیں، پوری کوشش ہوگی نتائج جلد سے جلد سامنے رکھے جائیں۔