عید الفطر کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی: نورالحق قادری

904

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عید الفطر کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

وزیر برائے مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ فواد چوہدری آج کل چاند چاند کھیل رہے ہیں، شریعت چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہادت کے لیے جدید سائنسی حالات سے مدد لی جاسکتی ہے، عید کا شرعی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

نورالحق قادری نے کہا کہ عید الفطر کا فیصلہ علمائے کرام کریں گے، کمیٹی کے مطابق عوام اور حکومت عید الفطر منائیں گے۔