عیدالفطر کا چاند نظر آگیا

623

کراچی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی بالآخر شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عید کل ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر  میں منعقد ہوا ، جس میں تکنیکی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات اور اسپارکوں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے اوراس سلسلے میں دیگر شہروں سے بھی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں عید الفطر کل بروز اتوار24مئی کو ہوگی۔

مفتی منیب نے مزید کہا کہ فوادچودھری کی دین کے معاملات میں مداخلت پر مذمت کرتے ہیں، فواد چودھری کووزیراعظم دین کےمعاملات میں مداخلت سےروکیں، فواد چودھری حلفیہ بتائیں کہ انھوں نے کتنی  نمازیں پڑھیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کیا تھا کہ آج مغرب کے وقت چاند دوربین سے واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔