امریکی فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے سعودی کا اہلخانہ کو آخری پیغام

1061

 امریکی فوجی اڈے پر3امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 8کو زخمی کرنے والے سعودی فوجی محمد الشمرانی نے فون کے ذریعے اپنے گھر والوں کے نام آخری پیغام بھیجا تھا جس میں اُس نے امریکی فوجیوں کو مارنے کے بہانے ٹریننگ جوائن کرنے کا انکشاف کیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے محمد الشمرانی کے فون کے ریکارڈ چیک کئیے ہیں جس میں متعدد انکشافات سامنے آئے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ محمد الشمرانی القاعدسے رابطے میں تھے اور امریکی افواج کو کو نشانہ بنانے کیلئے فوجی ٹریننگ کے بہانے امریکا نیول جوائن کی تھی۔

امریکی حکام نے الشمرانی کے فونز کے ڈیٹا کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے قابل اپنے اہلخانہ کو آخری پیغام بھی بھیجا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں زندہ نہ پکڑا جاﺅں، بلکہ شہید ہو جاﺅں۔

واضح رہے کہ 6دسمبر 2019ءکو 21سالہ محمد الشمرانی نے فوجی ٹریننگ کے دوران امریکی نیول ایئربیس سٹیشن پر امریکی فوجیوں پر فائرنگ کرکے 3 کو ہلاک جبکہ 8 کو زخمی کردیا تھا۔