کراچی طیارہ حادثے میں 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، آئی ایس پی آر

443

راولپنڈی:ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے میں 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 مسافر محفوظ رہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کی جائے حادثہ سے97 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 2 مسافرمحفوظ رہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی دستے، رینجرز اور سماجی بہبود کی تنظیموں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس کے تحت 25 متاثرہ مکانات کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کی زد میں آنے والے متاثرہ مکانات کے رہائشی مختلف مقامات پر رہائش پذیرہیں۔