کراچی طیارہ حادثہ: 6 میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں،چیرمین پی آئی اے

708

کراچی:چیرمین پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی طیارہ حادثہ میں شناخت کی گئی 6 میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

چیرمین پی آئی اے  نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد میں شناخت کی گئی 6 میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ جاں بحق افرادکی شناخت کا عمل ڈی این اے کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی جنیداحمدٹیم کی سربراہی کریں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کی شناخت کیلیے ٹیم میں 3 فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں جبکہ جناح اسپتال میں ڈی ایس پی آفتاب عالم ڈیسک کی نگرانی کریں گے۔