طیارہ حادثے کے ذمہ دار کو احتساب کےلیے پیش کروں گا، ارشد ملک

758

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو( سی ای او) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں جسے بھی ذمے دار ٹھہرایا گیا انویسٹی گیشن کیلئے پیش کروں گا۔

وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای اوپی آئی اےارشدملک نے کہا کہ ادارے کی حیثیت سے حادثے کے ذمہ دار کو احتساب کےلیے پیش کروں گا، میں انویسٹی گیشن  کیلئے   مجھ سے جو دستاویز مانگی جائیں گی و ہ دینے کا پابند ہوں اور جسے بھی ذمے دار ٹھہرایا گیا انویسٹی گیشن کیلئے پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، 21 افراد کی شناخت ہوگئی ہے  اور کراچی یونیورسٹی میں لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ ہوں گے، ہمارا ہوٹل اور قصر ناز لواحقین کے لیے وقف ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ سول ایوی ایشن اورپی آئی اےکےانجینیرزبھی اپنےطورپر تحقیقات کررہے ہیں،ایئر بس کے ماہرین بھی آزادانہ  تحقیقات کیلئے آئیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پرامدادی رقم 5 لاکھ سےبڑھا کر10 لاکھ روپے کی ہے اپنی بساط کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی جتنی ممکن ہوسکا امداد کریں گے۔