عالمی معاشی بحران: سوئیڈن نے معیشت پر قابو پالیا

600

 

کورواناوائرس وبا کے باعث جہاں عالمی سطح پر معشت کو دھچکا لگا ہے اور اکثر ممالک معاشی بحران کا شکار ہیں وہیں سویڈن نے اپنی گرتی ہوئی معیشت پر قابو پالیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن کورناوائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتوں والا یورپی ملک ہے تاہم اس کے باوجود سویڈن نے اپنے ملک کو معاشی بحران سے بچا لیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سویڈن کی جی ڈی پی کی شرح مجموعی طور پر برطانیہ کی جی ڈی پی سے بہت بہتر ہے۔ برطانیہ کو کوروناوائرس کے باعث شدید معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رواں سال مارچ میں برطانیہ کے تعمیراتی اور خوردہ دونوں شعبوں میں ریکارڈ کئیے گئے گراوٹ میں اور اس سے قبل سن 1970 میں آئے معاشی بحران میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب سویڈن میں ریٹیل فروخت میں دوسرے ممالک کی بنسبت کافی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ لوکل اور بڑی مارکٹیں کھلی رہیں جبکہ لاکھوں افراد کیلئے کاروباری سرگرمیاں بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ سویڈن میں کورناوائرس کیسز کی تعداد 32,172 ہے جبکہ اموات کی تعداد 3,871 ہے۔