دنیا بھر میں کل عید ہے پاکستان واحد ملک ہوگا جو پرسوں عید منائے گا، فواد چوہدری

890

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں کل عید ہے پاکستان واحد ملک ہوگا جو پرسوں عید منائے گا، رویت ہلال کمیٹی قرار داد کے ذریعے بنی ، چاند کی رویت کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری  نےکہا کہ ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے ، قانون کی پاسداری اہم ہے، پہلا اصول ہےکہ ہم قومی ریاست کو اہمیت دیتے ہیں سرحد مقدس ہے،ہم پاکستان کی سرحد تک محدود ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ سعودی عرب سے لے کر ترکی اور ملائیشیا سمیت ایران نے کلینڈر پر فیصلہ کیاہے، پاکستان  میں 1976کے بعد سے جو پالیسیا ں اپنائی گئیں اس کے بعد سے مذہبی لحاظ سے بہت تقسیم آئی،اگر صرف آنکھ سے دیکھنا ہے تو پھر ہر جگہ کی اپنی عید ہوگی، خطے میں مطلع پر اتفاق ہے یا نہیں یہ فیصلہ کرنا علماء کا کام ہے۔