کورونا وائرس :  ہائیڈروکسی کلوروکوئین دوا موت کا امکان بڑھا سکتی ہے

661

تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئین کورونا متاثرین کا علاج کرنے کے بجائے ان کی ہلاکت کا امکان بڑھا دیتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے لیے متعدد مرتبہ ملیریا کی دوائی ہائیڈروکسی کلوروکوئین کے استعمال کا اشارہ دیا تاہم تحقیق میں پایا گیا کہ اس دوا کا کورونا کے مریضوں پر کوئی مثبت اثر نہیں ہے۔

عوامی صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  صدر ٹرمپ ہائیڈروکسی کلوروکوئین دوا کو لے رہے ہیں جو دل کے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔

لینسیٹ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کورونا وائرس کے 96 ہزار مریضوں کو شامل کیاگیا جن میں سے تقریباً 15 ہزار کو ہائیڈروکسی کلوروکوئین یا کوئی اور کلوروکوئین تنہا یا کسی اینٹی بائیوٹک کے ساتھ ملا کردی گئی تھی۔

تحقیق میں پایا گیا کہ مریضوں کے اسپتال میں مرنے اور دل کی دھڑکنوں کے مسائل پیدا ہونے کا امکان بڑھ رہا تھا۔

اموات کی شرح کچھ یوں رہیں: ہائیڈروکسی کلوروکوئین والے مریض، 18 فیصد، کلوروکوئین، 16.4، جنھیں یہ دوائیں نہیں دی گئیں، 9 فیصد۔ جن مریضوں کو یہ دوائیں کسی اینٹی بائیوٹک کے ساتھ دی گئیں ان میں موت کی شرح اور بھی زیادہ تھی۔