ملک میں کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق: تعداد 1,101ہوگئیں

417

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار 895 جبکہ 1,101 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 20,883 پنجاب میں 18,730 ،بلوچستان میں  3,198 خیبر پختونخواہ 7,391، گلگت بلتستان میں 607 ، اسلام آباد میں 1.457اور آزاد کشمیر میں  171 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 340، پنجاب میں 324 ، خیبرپختونخوا میں 381، بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان 04 اور آزاد کشمیر 01 اموات ہوئیں جبکہ 16 ہزار 653 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 4 لاکھ  60  ہزار692  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14 ہزار 705  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1,743 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 34 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 53 لاکھ  43  ہزار 55 افراد متاثر، 3 لاکھ 40  ہزار 4 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 21 لاکھ 58  ہزار 587 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔