سراج الحق ‘ امیرالعظیم اور لیاقت بلوچ کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

558

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر پورا ملک رنج و غم میں ڈوب گیا ہے۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔