پی آئی اے کا امریکا کے لیے پانچویں پرواز کا اعلان

235

لاہور(اے پی پی )پی آئی اے نے امریکا کے لیے پانچویں پرواز کا اعلان کردیا۔ترجمان کے بیان کے مطابق خصوصی پرواز 31 مئی کو اسلام آباد سے امریکا کے شہر نیو جرسی جائے گی ۔نیو جرسی کے نیو آرک ائرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے پرواز یکم جون کو روانہ ہوگی۔ واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے اور دیگر 4 شہروں میں پاکستانی قونصل خانے پاکستانیوں کی رجسٹریشن کررہے ہیں ۔جن کی رجسٹریشن ہو گئی ہے ان کو ان پروازوں پر ترجیح دی جائے گی ، وہ امریکی شہری یا مستقل رہائشی جو پاکستان سے امریکا اس خصوصی پرواز پر جانا چاہ رہے ہیں ان کو پی آئی اے سے رجسٹریشن کی ہدایات خصوصی پرواز پر جانے کے لیے فوری طور پر ای میل specialflights@piac.aero پر رجسٹریشن کرائیں ۔