امداد کے لیے اسرائیلی ایئرپورٹ کا استعمال، فلسطین نے اماراتی امداد ٹھکرادی

553

مقبوضہ بیت المقدس: یو اے ای کی جانب سے امداد کی فراہمی کے لیے اسرائیلی ایئرپورٹ استعمال کیے جانے پر فلسطین نے امداد ٹھکرادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے فلسطین کی امداد کے لیے اسرائیلی ایئرپورٹ استعمال کیا تو اسرائیلی فوج کا ظلم سہنے والے فلسطینیوں نے ان کی امداد لینے سے انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے روکنے کے لیے فلسطین کے لیے طبی امداد فراہم کی جارہی تھی۔

واضح رہے کہ فلسطین کے لیے امداد کا انتظام سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر شاہ سلمان بحالی مرکز کی جانب سے کیا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا ، “متحدہ عرب امارات کے حکام نے امداد بھیجنے سے پہلے ریاست فلسطین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ دوسری جانب فلسطینی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے بھی عرب ممالک سے نالاں ہے۔